ڈھڈیال(عبدالغفورمنہاس)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی پی ٹی آئی حلقہ پی پی بیس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ڈھڈیال پہنچے جہاں پر انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما سید اسد علی شاہ کے ہمراہ راجہ طارق افضل کالس کی انتخابی مہم میں حصہ لیا اور کارکنوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نو جنوری کو پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ طارق افضل کالس کو کامیاب بنائیں۔قبل ازیں سید اسد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا استقبال کیا ۔عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ قائد تحریک عمران خان ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں جلد چکوال کا دورہ کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛
ڈھڈیال میں پی ٹی آئی کی حمایت میں اضافہ ،چوہدری اظہر علی کے صاحبزادے علی زیب اور گلزار گدو سمیت متعدد شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس سلسلہ میں محلہ لوہاراں میں کارنر میٹنگ کا انعقاد پی ٹی آئی ڈھڈیال کے صدر سیٹھ عدیل اور ملک نصرت اقبال نے کیا ،نائب صدر شمالی پنجاب راجہ یاسر سرفراز ،امیدوار برائے حلقہ پی پی بیس راجہ طارق افضل کالس، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ، چوہدری علی ناصر بھٹی، فوزیہ بہرام، نیئر عباس اعوان ایڈووکیٹ، چوہدری ساجد بیگ ایڈووکیٹ، کیپٹن مختار،ملک بشیر ،سردار نواز خان اور سید اسد علی شاہ نے خطاب کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close