چکوال(عبدالغفورمنہاس)پنوال روڈ پر خواتین کے بڑے اجتماع نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی کامیابی پر مہر ثبت کر دی، مرکزی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد بھی اجتماع میں شریک ہوئیں، جبکہ دیگر مقامی قائدین میں چوہدری محمد علی خان ،راجہ طارق افضل کالس، چوہدری احسن زاہد اور دیگر شامل تھے، اجتماع کا انعقاد محمد وقاص اورذوالفقار نے کیا تھا، اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ طارق افضل کالس نے خطاب کیا.۔


،ڈاکٹر یاسمین راشد ،چوہدری محمد علی خان، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ ،راجہ مقبول، چوہدری احسن زاہد اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی، اجتماع میں شریک خواتین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نو جنوری کو راجہ طارق افضل کالس کو ایم پی اے منتخب کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close