یہ فوٹوگرافی کا سنہری دور ہے۔ تصویریں کھینچنے کا فن پرانا ضرور ہےاور دلچسپ بھی لیکن پہلے یہ نہ صرف بہت وقت طلب ہوتا تھا بلکہ جیب پر بھاری بھی تھا۔ نتائج بھی ویسے نہیں آتے تھے، جیسے آج مل جاتے ہیں۔ وجہ ہے آج بہتر کیمرے، بہتر لینس اور بہتر ایپلی کیشنز کا ہونا جن کی بدولت تصویر میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔
زیادہ وقت نہیں گزرا، جب فوٹوگرافی اور ڈارک روم کا چولی دامن کا ساتھ تھا، پھر کمپیوٹر انقلاب آیا تو بھی کہانی ایڈوبی فوٹوشاپ تک ہی پہنچی لیکن اب سب کچھ بدل چکا ہے۔ اب اسمارٹ فون کی صورت میں دنیا آپ کے ہاتھ میں ہے اور اس کی طاقتور ایپس کے ذریعے باآسانی اپنی فوٹوگرافی مہارت کو بڑھایا جا سکتا ہے اور بہتر سے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
نئے سال میں فوٹوگرافی صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لیے آپ کو کون سی ایپس استعمال کرنی چاہئیں؟ آئیے مختصر سا جائزہ لیتے ہیں:

Luminar 2018


یہ فوٹوگرافی کے لیے آسان ترین ایپس میں سے ایک ہے۔ اس میں تصاویر کو بہتر بنانے کے لیے ہر ٹول موجود ہے۔ تیز رفتار اور موثر ایپ کے ذریعے آپ چند سیکنڈوں میں اپنی تصاویر کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ لومینار 2018ء میں میں لینڈسکیپ فوٹوگرافی، پورٹریچر، بلیک اینڈ وائٹ فوٹوگرافی اور دیگر کے لیے پہلے سے ورک اسپیس موجود ہیں۔ ساتھ ہی 40 ریئل ٹائم فوٹو فلٹرز ہیں جنہیں پروفیشنل فوٹوگرافرز نے بنایا ہے۔ آپ بلینڈنگ موڈ، ماسکنگ ٹولز اور لامحدود بار undo کا استعمال کرنے کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ اس میں آپ اپنے پری سیٹس بھی بنا سکتے ہیں اور انہیں دوسرے فوٹوگرافرز کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ تیز رفتار، کارآمد ٹولز کی حامل ایپ کے منتظر ہیں جو شاندار ایڈیٹنگ تجربہ دے تو لومینار 2018ء سے بہتر کوئی نہیں!۔

Aurora HDR 2018


بہت اچھا لگتا ہے جب جب ایپلی کیشن ڈیولپرز کوئی کارآمد چیز بنانے کے لیے فوٹوگرافرز کی بات سنیں۔ ارورا ایچ ڈی آر 2018ء بھی اسی وجہ سے شاندار ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایسا ٹول ہے جو جاندار ایچ ڈی آر تصاویر بنانے کی بے مثال قوت رکھتا ہے۔ یہ اتنی شاندار ایپ ہے کہ ایپل نے اسے 2017ء کی بہترین ایپ قرار دیا تھا۔ ہمارے خیال میں اس کی تعریف میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔


ماضی میں ایچ ڈی آر تصویر بنانے کے لیے تین یا زیادہ RAW فائلوں کی ضرورت ہوتی تھی۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ ارورا ایچ ڈی آر 2018ءصرف ایک RAW فائل کے ذریعے آپ کو ایسی جاندار تصاویر تخلیق کرنے کی سہولت دیتا ہے جو سب کو حیران کردےگی۔ یہ پیشہ ور فوٹوگرافرز کے لیے بہت اچھی خبر ہے کیونکہ ایک ہی جگہ کی مختلف تصاویر بیشتر ممکن نہیں ہوتی، خاص طور پر اگر اس تصویر میں کوئی حرکت ہو رہی ہو تو۔ اب آپ صرف ایک RAW فائل کے بھروسے پر ارورا ایچ ڈی آر 2018ء کی مدد سے ناقابل یقین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بہت آسان استعمال ایپ بھی ہے۔ ساتھ ہی انتہائی منظم، صاف لے آؤٹ رکھنے والی اور ٹولز کی وسیع اقسام کی حامل ہے۔ اس میں بھی فوری پری سیٹس ہیں جن کی مدد سے تصویر میں باآسانی بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، صرف ایک کلک پر!
آئی فون کی بنیادی کیمرا ایپ میں کافی کمزوریاں ہیں، اس لیے نئے سال میں ایک ایسی کیمرا ایپ کا ہونا بہت مناسب ہوگا جو صارف کو نیا پن دے۔ پروکیمرا ایسی ہی شاندار ایپ ہے جس میں نفیس خصوصیات بڑی تعداد میں ہیں جو صارف کو ایکسپوژر سیٹنگ سے لے کر وائٹ بیلنس تک ہر چیز پر کنٹرول دیتی ہیں۔ اس میں 80 خاص فوٹو فلٹرز بھی ہیں تاکہ آپ تصاویر کو فوری طور پر ایڈٹ کر سکیں۔ anti-shake فیچر اور کم روشنی کے موڈ بھی بڑے کام کے ہیں جو آپ کو صاف تر اور بہتر تصاویر بنانے میں مدد دیتے ہیں، چاہے روشنی کم ہی کیوں نہ ہو۔

Halide


نئے فوٹوگرافرز کے لیے تمام ایپس صارف دوست نہیں ہوتیں لیکن  ان سے مختلف ہے۔ یہ آپ کو مکمل آٹومیٹک کنٹرولز دیتی ہے پھر آپ جیسے جیسے مہارت اور معلومات لیتے جاتے ہیں آپ اس کے مینوئل کنٹرولز کو بہتر سے بہتر انداز میں جاننے لگتے ہیں۔ یہ بہت اچھی کیمرا ایپ ہونے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے لیے بھی ایک بہترین ٹول ہے۔

VSCO




آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے بہت مشہور ایپ جو تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لیے بہترین ہے۔ اس میں کئی فلٹرز ہیں جن تصاویر پر باآسانی لگائے جا سکتے ہیں اور اپنے مطلوبہ نتیجے کو حاصل کرنے کے لیے ان میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ آپاور ، اور شفافیت،  اور دیگر کاموں کے لیے بھی خاص تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
 میں ایک کیمرا ایپ بھی ہے جو آپ کو RAW میں تصاویر لینے کی اجازت دیتی ہے۔ آپ مینوئل  کنٹرولز اور جداگانہ فوکس اور کنٹرولز بھی رکھ سکتے ہیں۔ تصاویر لینے اور ایڈٹ کرنے کے بعد آپ ایپ سے ہی اسے فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سائٹس پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔




ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close