چکوال (چکوال پوسٹ)حلقہ پی پی بیس چکوال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سلطان حیدر علی خان کی انتخابی مہم میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ایم این اے میاں حمزہ شریف کے مقرر کردہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار چوہدری عمران قیصر عباس کی تحریری درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا ہے.تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کو بھی ن لیگی امیدوار کے حق میں سرکاری وسائل استعمال کرنے اور مہم چلانے پر محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کیا گیا ہے.مسلم لیگی امیدوار کو بھی سرکاری وسائل کے استعمال اور تمام مقامی ایم این ایز.ایم پی ایز کو بھی روک دیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری عمارتیں بھی لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز سے خالی کرانے کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چکوال کو پابند بنایا گیا ہے.چوہدری عمران قیصر عباس اور ڈاکٹر طفیل نے رولز آف لاء کی بالادستی کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال خوشحال زادہ کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے.۔



ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close