ڈھڈیال(فیصل اعوان)سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز حسین فرحت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ چوہدری نثار عباس نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے لیکن میں اس الیکشن میں غیر جانبدار رہنا چاہتا ہوں اس لئے میں نے کسی بھی جماعت کی حمایت نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ جب انکے بھائی چوہدری نثار عباس تحریک انصاف کے راہنماوں راجہ یاسر سرفراز۔طارق افضل کالس اور ملک شاہد ایڈوکیٹ کی موجودگی میں حمایت کا اعلان کر رہے تھے تو وہاں گھر کے ایک فرد کی حیثیت سے ضرور موجود تھا اور وہاں یہ بات بھی کلئیر کر دی گئی تھی کہ میں غیر جانبدار رہوں گا جسکے گواہ تحریک انصاف کے مذکورہ قائدین ہیں۔چوہدری نثار عباس اپنا سیاسی لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہیں اور ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال اپنی مرضی سے کرے۔تحریک انصاف کے قائدین ہمارے گھر آئے تھے وہاں میرا موجود ہونے کو غلط رنگ دینا مناسب نہیں مہمانوں کی مہمان نوازی ہمارا خاندانی وصف ہے۔لیکن وہاں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان چوہدری نثار عباس نے کیا میں نے نہیں۔مجھے غیر جانبدار سمجھا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close