تلہ گنگ (چودھری محمد حسین)موٹر سائیکل کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔پہلا حادثہ میں 24سالہ شہبازعلی ولد ملک ساجد اگرال موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راولپنڈی روڈ پر ٹہی کے قریب ٹرالر نے ٹکر مار کر کچل ڈالا ۔شہباز کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔متوفی شہباز ن لیگ کے مقامی رہنماء ملک صابر اگرال اور ملک عابد اگرال کا بھتیجا تھا ۔جس کو اُس کے آبائی قبرستان تلہ گنگ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔دوسرے موٹر سائیکل حادثہ میں جھٹ کا رہائشی شخص تصور حسین جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔


یہ خبر بھی پڑھیں؛
تلہ گنگ : الخدمت ایمان ہسپتال تلہ گنگ کا باقاعدہ افتتاح طاہر علوی کی دختر ایمان نے ہمراہ اپنے والدین،عبدالشکور،شوکت حسین،راؤ ظفر،ڈاکٹر حفیظ الرحمن،ڈاکٹر حافظ حمید اللہ ملک،ڈاکٹر مسعود اعوان،ملک عبدالقیوم اور طاہر ملک کیا۔ افتتاحی ققریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ICNAکنیڈا طاہر علوی نے بتایاپچاس بستروں پر مشتمل الخدمت ایمان ہسپتال کی تعمیر اور آلات پر تیرہ کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ہسپتال کی تعمیر پر چار سال لگے۔اس ہسپتال میں اسلام آباداور راولپنڈی کے جدید ہسپتالوں کی طرح سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔اب ڈیلیوری آپریشن ادویات سمیت صرف چودہ ہزار میں ہو گا اور مستحق افراد کا بالکل مفت ہو گا۔ آپریشن صرف اس عورت کا ہو گا جس کا آپریشن ضروری ہے ۔ادویات،ایمبولنس اور ڈاکٹر زکی سہولت چوبیس گھنٹے ہو گئی۔اس موقع پر اویس قرنی فنڈ کے لیے تحصیل تلہ گنگ و لاوہ اوربیرون ملک سے تقریب میں آئے مخیر حضرات نے صرف ایک گھنٹہ میں اسی لاکھ روپے عطیات ہسپتال کو دیئے ۔اویس قرنی فنڈ مستحق افراد کے لیے قائم کیا گیا ہے تاکہ ہسپتال میں آنے والا مریض واپس نہ جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close