چکوال (کلیم خان اعوان)راولپنڈی چکری انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر خوفناک حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور ان کے قریبی دوست زبیر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں جنرل وائیں کا بڑا بیٹا اور ڈرائیور شامل ہے۔
جنرل خالد شمیم وائیں اپنی لینڈ کروزر میں راول پنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ راستے میں اچانک ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور لینڈ کروزر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔ گاڑی میں 4 افراد سوار تھے۔ موٹر وے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور طبی امداد فراہم کی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جنرل وائیں اور ان کا دوست زبیر جاں بحق ہوگیا جب کہ ان کے زخمی بیٹے اور ڈرائیور کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close