تلہ گنگ (مبشرحسین) ٹریفک پولیس کے اہلکار وں نے پرموش اور ڈی پی او کی شاباش حاصل کرنے کی جستجو میں تلہ گنگ کے شہریوں کو لوٹنے کے نئے سے نئے طریقے ایجاد کر لیے، نمبر لگا ہوئے کئی موٹر سائیکلوں پر 300جبکہ جن کا نمبر نہیں لگا ہوا اُن کے موٹرسائیکل تھانے میں بند کر دیے، جن کے نمبر لگے ہوئے ہیں اور شناختی کارڈ نہیں ، اور جن کے موٹرسائیکلوں کو نمبر لگے ہوئے ہیں اور شناختی کارڈ بھی ہے تو لایئس نہ ہونے پر جرمانے کر دیے۔ چیکنگ کا طریقہ دیسی رکھا گیا ہے، یعنی دو پولیس اہلکار جب ایک موٹر سائیکل سے جرمانہ لے رہے ہوتے ہیں اسی دوران کہی موٹر سائیکل بغیر چیکنگ کے گزر جاتے ہیں،ایسی چکنگ کا فائدہ کیا جب پولیس اہلکاروں کے پاس نہ کوئی رکاوٹ کھڑی کرنے کی چیز موجو د ہے اور نہ ہی بائیومٹرک مشین ، کہی شناختی کارڈ بلاک ہیں کہی جعلی مگر پولیس اہلکار بائیو میڑک مشین کے بغیر ہی آصلی او ر جعلی شناختی کارڈ کی پیچان کر لیتے ہیں، حالانکہ ایسی فورس تو امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی موجود نہیں۔ڈی پی او ہارون جوئیہ سے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ویسے شاباش دے دیا کر یں تاکہ یہ عوام کی جان چھوڑیں، اور اگر چکنگ کرنی ہی ہے تو درست اور مکمل قانونی چیکنگ کریں ، بصور ت دیگر عوام قانون نافذ کرنے والوں سے تعاون نہیں کرے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close