چکوال (عبدالغفورمنہاس)چک نورنگ میں ضلع چکوال کی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی جلسہ ،مسلم لیگ ن کے قائدین کا تاریخی استقبال، عوام کا جم غفیر امڈ آیا، حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں چک نورنگ میں مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے چوہدری سلطان حیدر علی خان کے حق میں فیصلہ دے دیا، جلسے کا انعقاد مقامی لیگی رہنما چوہدری اعجاز حسین منہاس ،فدا حسین منہاس نے کیا تھا۔ اراکین اسمبلی ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال، ایم پی اے مہوش سلطانہ ،وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری قمر عباس ،صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری امجد حسن علی ایڈووکیٹ، چیئرمین چوہدری ضمیر ڈھاب، چیئرمین ساجد حسین گوندل، مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے صدر چوہدری عارف اقبال، چوہدری ناصر اقبال ،الطاف حسین گوندل، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری احمد خان، حکیم فدا حسین، چوہدری شکیل منہاس اور دیگر شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔ میجر (ر) طاہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضمنی الیکشن کا موسم ہے اور ہم نے چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کی پینتیس سالہ عوامی خدمات کے صلہ میں چوہدری سلطان حیدر کو نو جنوری کو کامیاب بنا کر فتح کی نوید سنانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ا سوقت مشکل وقت ہے ختم نبوت بارے بھی بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے مگر ہم یہ واضح کر چکے ہیں کہ جس دن اس طرح کی کوئی بات سامنے آئی ہم اسمبلی کے ممبر ہیں رہیں گے، ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا ہے نہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے چک نورنگ کی عوام کی طرف سے سوئی گیس کے مطالبہ پر بتایا کہ پچہتر دیہاتوں کا سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ڈیٹا وزیراعظم کے حوالے کر دیا ہے اور اس پر بھرپور محنت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہئے کہ جس میں ناچ گانے کو رواج دیا جائے۔ بلکہ ہمیں قائداعظم کا پاکستان ہی چاہئے جہاں پر قوم کی بیٹیوں کی عزتیں محفوظ ہوں۔ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ چوہدری لیاقت علی خان نے 1985ءمیں عوامی خدمت کا جو بیج بویا تھا وہ آج تناور درخت بن کا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے خون میں وفاءہے جسے تاریخ نے ثابت کیا ہے۔چوہدری سلطان حیدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت روکنے کے لیے ہر حربے استعمال کیے گئے مگر مخالفین کو ناکامی ہوئی۔ اب حساس معاملہ ختم نبوت پر سیاست شروع کر دی گئی ہے میں مذہب کو سیاست میں لانے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اس امر سے نہ خود گناہگار ہوں اور نہ ہمیں گناہگار کریں، مخالفین نے اگر ووٹ لینے ہیں تو مثبت دلائل دیں۔ انہوں نے کہا کہ نو جنوری کو عوام مسلم لیگ ن کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عبرت ناک شکست دےگی، ایم پی اے مہوش سلطانہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑا ہے آج ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن اور چوہدری لیاقت علی خان کی پینتیس سالہ کارکردگی عوام کے سامنے موجود ہے۔ اس لیے نو جنوری کو چوہدری سلطان حیدر کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنایا جائے۔ انتخابی جلسہ سے چوہدری اعجاز حسین منہاس ،ابرار صابری، کونسلر رفیق اعوان ،کسان کونسلر طارق عزیز، وائس چیئرمین چوہدری شکیل منہاس اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور نو جنوری کو ووٹ دینے کا حق ادا کرنے کا عزم کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close