تجزیہ نگار: عبدالوہاب


سردار گروپ کی سیاسی حیثیت مسلمہ ہے اس سے کسی کو انکار نہیں لیکن ووٹ بینک رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر جماعت سردار گروپ کو پکی پکائی کھیر دیدے گی. سیاسی جماعتوں کی آئیڈیالوجی ہوتی ہے اور وہ سب سے اہم ہوتی ہے. سیٹ جیتنا ہارنا بعد کا مسلہ ہوتا ہے. جو گروپ یا اشخاص جماعت میں شامل ہو رہے ہیں کیا وہ جماعت کے نظریے سے اتفاق رکھتے ہیں یہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے. اسکے ساتھ ساتھ اس جماعت میں پہلے سے موجود قائدین کی رائے اہمیت رکھتی ہے. کے کیا وہ کسی گروپ یا شخص کو اپنی جماعت میں شامل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں. کہیں وہ نیے شامل ہونیوالے گروپ کو اپنے لیے خطرہ تو نہیں سمجھتے.اس لیے برادران کسی بھی جماعت میں شمولیت بغیر مقامی قیادت کی مشاورت سے ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے. اور گرم گرم کھانے کا انجام منہ کو جلانا بھی ہو سکتا ہے. دھیرے دھیرے حالات دیکھیں انڈسٹینڈنگ پیدا کریں اس جماعت کے نظریات سے آگاہی حاصل کریں. مقامی کارکنان اور قیادت کو سپیس دیں. قربانی کا جذبہ پیدا کریں اپنا بے لوث پن ثابت کریں تب جا کر معاملات درست سمت اختیار کرتے ہیں. کوئی جماعت صرف اس لیے کہ آپکا ووٹ بینک انکے ووٹ بینک سے مل کر مخالفین کو شکست دے سکتا ہے اور آپکو کینیڈیٹ بنا دے مشکل ہوتا ہے. پھر ایک بات اور بھی ملحوظ خاطر رکھیں جس طرح ن لیگ میں اینٹی سردار ووٹر موجود ہے اسی طرح تحریک انصاف میں بھی اینٹی سردار ووٹ بینک موجود ہے. 
میرے پاس بہت کچھ ہے کہنے کو بہت انفارمیشن بھی لیکن اس لیے نہیں لکھ رہا تاکہ کسی دوست کی دل آزاری نہ ہو. تھوڑا ٹھنڈا کر کے کھائیں.اور ایسی توقعات مت باندھیں کہ بعد ازاں آپکو مایوسی ہو. پارٹی کے ساتھ چلیں اسکو سمجھیں. معاملات خوبخود سیدھے ہو جائیں گے. کوئی بھی جماعت یہ نہیں چاہے گی کہ اسکے اندر کسی گروپ کی شمولیت کے بعد اسکے قائدین کی جگہ شامل ہونیوالے قائد کے نعرے لگیں....... بہت سے عوامل ہیں جنکا خیال رکھا جانا ضروری ہوتا ہے. 
سردار گروپ کے دوست چاہیں تو میری اس تحریر سے مثبت سبق حاصل کر کے اپنے راستے متعین کر سکتے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close