چکوال (عبدالغفارپارس )چکوال کی ہونہار طالبہ عروج زہرا کو گزشتہ روز پروین شاکر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ  ایک تقریب میں ایم اے انگلش میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔تقریب کا اہتمام مارگلہ ہوٹل اسلام آباد میں کیا گیاجس کی صدارت ٹرسٹ کی چیئر پرسن پروین قادر آغا نے کی جبکہ سیدہ عارفہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب میں ممتاز دانشور پروفیسر فتح محمد ملک اور معروف فنکار محمد قوی نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ عروج زہرا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے پروفیسر اشفاق احمد خان کی صاحبزادی ہیں۔عروج زہرا نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کے مرہون منت قرار دیا جن کی رہنمائی کی وجہ سے انہیں یہ اعزاز حاصل ہؤا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close