"ایک میزائل سے امریکی بیڑے کو تباہ کر سکتے ہیں".. ایران

مت بھولیے کہ  صدام، اور قذافی وغیرہ بھی ایسے ہی دعوے کیا کرتے تھے پھر دردناک موت مرے

صورتحال انتہائی نازک ہے. ایران کے ساتھ پاکستان کو بھی چاروں طرف سے گھیرا جا رہا ہے. بھارت کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔

سب کچھ اللہ پر چھوڑ کر ٹھنڈی لسی پی کر سونے والے پاکستانی بیدار ہو جائیں. دعاؤں اور چِلوُّں والے بھی مصلے چھوڑیں اور گوڈوں گٹوں پر سانڈے کا تیل مل کر باہر نکلیں کیونکہ آپ نے مریض کو آخری جھٹکے تک پہنچا دیا ہے اب دعاؤں کا وقت گزر چکا.۔
جو سمجھتے ہیں کہ بحیرہ عرب میں امریکہ نے لاکھوں ڈالر خرچ کر کے بحری بیڑے مچھلیاں پکڑنے کے لئے رکھے ہیں، وہ یا تو بھولے پہلوان کے شاگرد ہیں یا لکے کبوتروں کے بیوپاری. ۔
یاد رکھیں کہ نیو ورلڈ آرڈر کے تحت اس خطے میں اب ایران اور پاکستان ہی بچے ہیں جن کی صحیح سے ناک رگڑوانا ابھی باقی ہے. اگلا یہ بھی نہیں دیکھے گا کہ پختون کون ہے اور پنجابی کون، سندھی کون ہے اور بلوچ یا اردو اسپیکنگ کون، شیعہ کون ہے اور سنی کون. اگلا سب کو ایک ہی مدھانی میں ڈال کر ایسا رگڑا لگائے گا کہ ہر ایک اپنی اپنی نسل اور مسلک کی پہچان بھول جائے گا. جیسا کہ دیگر متاثرہ ممالک میں ہو چکا.۔
 تو پھر تیار رہیے. بس دو چار مہینوں میں کٹا کٹی نکلنے والا ہے.پاکستانی کرنسی ڈی ویلیو کر کے مصنوعی مہنگای کا شور مچانے کا اپوزیشن کو ٹاسک دے دیا ہے ہم خود نکلیں گے اپنے ہی گھر کو جلانے کیلیے اور بنیں گے سامراجی قوتوں کی سازشوں کا شکار اور نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری اور اگر اسکا مقابلہ کرنا ہے چند تجویزوں پر عمل کرلیں ۔
نمبر 1 روپیہ دے کر ڈالر نہ لیں
 نمبر 2کرپٹ اپوزیشن والوں کے جھانسے میں نہ آیں
 نمبر 3اپنی حکومت فوج اور سبز ہلالی پرچم کو مضبوطی سے تھام لیں
 نمبر 4صوبایت عصبیت اور فرقہ واریت کو کچھ عرصے کیلیے معطل کردیں
 نمبر 5استغفراللہ کا ورد کریں باوضو رہیں نماز ایک بھی نہ چھوڑیں کیونکہ بہت بڑے حملے کی مکمل تیاری کر چکے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close