چکوال (ڈآکٹرزاہد چوہدری)مسلم لیگی کارکنان متحدد ہیں۔سابق ایم پی اے چوہدری حید سلطان  نے ان خیالات کا اظہار چکوال میں افطار ڈنر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔افطار ڈنر کا انعقاد اور میزبانی چوہدری قمرشدیال  نے کی۔اس افطار ڈنر میں سابق ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان ، چوہدری سجاد احمد خان اور سابقہ کونسلرز نے شرکت کی۔
چوہدری حیدر سلطان  نے مزید کہا مسلم لیگ ن کے ووٹر کا ضمیر مطمئن ہے کہ اُس نے اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیا کارکردگی کی بنیاد پر اور اس بیانبہ کی بنیاد پر ووٹ دیا اور اب  اس ملک میں حقیقی حکومت کا قیام ہونا چاہیے بدقسمتی سےایک بار پھر عوام کا  مینڈیٹ کوچوری کر لیا گیا،۔اور ایک سلیکٹڈ حکومت ،سلیکٹڈ وزیراعظم اس ملک پر مسلط کر دیا گیا۔۔جو خود اور اُس کی ٹیم دونوں نا  تجربہ کار  ہیں اُن کی نا  تجربہ کاری کا ثبوت 10ماہ کی کارکردگی ہے اس کارکردگی سے  اُن کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے کیونکہ قدرتی فیل ہے قدرتی امر ہے کہ کوئی بھی چیز جو غیر فطری ہو اور عوام کی رائے کے بغیر  آئی ہو اُس کا چلنا نا ممکن ہوتا ہے ۔اب اگر بلدیاتی انتخاب کروائے گئے تو چکوال میں مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اور ہر ورکر اپنی جماعت کہ ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے ۔
 تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کوئی ایک بھی دھڑا ایک بھی گروپ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر ایک انچ بھی آگے پیچھے نہیں ہوا اور جب وقت آئے گا تو  ‎انشاء اللہ  بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیںں گے اور تاریخ ایک مرتبہ پھر اپنے آپ کو دوہرائے گی اور چکوال میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  "فیصلہ کن"  خاموش ووٹر ہوتا ہےجس کہ دلِ ودماغ کوآسانی سے جعلی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا کا استمعال کر کہ راغب کیا گیا تھا کہ عمران خان ائے گا تو دودھ کی نہریں بہنے لگیں  گی  اب اُن کو بھی اس چیز کا اندازہ ہو گیا ہے۔اور ڈھونڈتے ہیں  اُس دور کوجو نواز شریف کا دور تھا تلاش کرتے ہیں میاں نواز شریف کے کاموں کو اور اُس قیادت کو اور چکوال کی عوام دوست قیادت کو خاموش ووٹر کو اندازہ ہو گیا ہے صرف کھوکھلے نعروں  سے حکومت نہیں چلتی اور نہ ہی کوئی تبدیلی آتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close