چکوال(فیصل اعوان)ڈپٹی کمشنر چکوال نے مضر صحت دودھ فروخت کرنے کی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی میٹنگ بلالی ہے جس میں اس مسلے کے تدارک کیلیے مختلف اقدامات اٹھانے کا جائزہ لیا جائے گا.ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے رائل نیوز چکوال کے بیورو چیف فیصل اعوان سے  ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بتایا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور مربوط حکمت عملی کے تحت اس اہم مسلے سے نبٹا جایے گا.
انکا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے ہر ممکن اقدام کرے گی.مضر صحت اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے.انہوں نے میڈیا کے توجہ دلانے پر بھی میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا.  

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close