چکوال(عبدالغفورمنہاس) ڈپٹی کمشنر چکوال کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چکوال کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن، دو دنوں میں 39چالان اور اڑتیس ہزار روپے جرمانہ کیاگیا.۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد مختلف روٹس کے ٹرانسپورٹروں نے خود ساختہ اضافہ کر کے کرایے بڑھا دئیے تھے جن کی عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر چکوال کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے چکوال مظفر مختار نے سخت ایکشن لیتے ہوئے چالان اور جرمانے کیے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے جب تک ٹرانسپورٹرز گورنمنٹ کا منظور شدہ کرایہ وصول نہیں کریں گے۔ عوامی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کیاگیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close