ڈھڈیال(چکوال پوسٹ) معمولی تلخ کلامی پر چھ مسلح افراد نے کلہاڑی اور ڈنڈوں سے چار نوجوانوں کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ظفراقبال ولد فضل کریم بھٹی سکنہ کونٹ نے تھانہ جاتلی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا بلال اپنی گدھی لے کر تالاب کی جانب گیاتواس کے پیچھے محمد یوسف ولد نثار مسلح کلہاڑی، فرخ امین ولد محمد امین مسلح کلہاڑی، نثار عباس ولد نادرخان مسلح ڈنڈا، حسن توقیر ولد توقیر مسلح کلہاڑی، منظر ولد عباس مسلح ڈنڈااور محمد سیمی ولد نثارعباس بھی اس کے پیچھے تالاب پر پہنچ گئے۔محمدیوسف نے میرے بیٹے بلال کو لکارتے ہوئے کلہاڑی کا وار کیا جو اس کے سر پر لگا جبکہ فرخ نے بھی اس کو کلہاڑی کے وار سے جسم پر ضربات لگائیں۔ شورشرابا سن کر میرے دوسرے بیٹے اویس ظفر، عبید ظفر اور چاہت اسلام ولد صدف حسین بھی موقع پرپہنچ گئے مگر ان مسلح افراد نے ان کو کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے زدوکوب کیا۔ وجہ عناد چند روز قبل ہونے والی معمولی تلخ کلامی ہے۔ سب انسپکٹر عصمت کمال نے مدعی ظفراقبال کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
x
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.