ڈھڈیال (چکوال پوسٹ)قصبہ مسوال میں ایک نوجوان کے ساتھ بدفعلی کی کوشش ناکام، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ محمد اسلم ولد مہرخان نے تھانہ ڈھڈیال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا چودہ سالہ بھتیجا نسیم محمد ولد صفدر حسین قصبہ کے قریب بکریاں چرارہا تھا کہ محمد عثمان ولد محمد اشرف قوم مغل کسر شام چار بجے کے قریب موٹرسائیکل پر وہاں گیا اور زبردستی بدفعلی کی کوشش کی لیکن نسیم محمد کے شورمچانے پر ریاست ولد خان محمد وہاں پہنچ گیا اور محمد عثمان موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈھڈیال پولیس نے ملزم کے خلاف زیردفعات377/511ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ یادرہے کہ ملزم اس سے قبل بھی اس قسم کی وارداتیں کرچکا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know