ننکانہ صاحب میں دوگروپوں میں مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق۔ننکانہ صاحب: ڈسٹرکٹ اسپتال کے اندر 2 گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں دوگروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔




پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں پہلے معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا جس میں کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال ننکانہ صاحب لایا گیا، اور اسپتال میں دوبارہ جھگڑا ہونے پر دونوں گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے 5 اور دوسرے گروپ کا 1 شخص مارا گیا، جب کہ 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچ گئی۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بگا چک کے رہائشی چوہدری تنویر۔ چوہدری نصیر اور. اسی گاؤں کے مخالف جٹ گروپ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میںچوہدری تنویر آرائیں  موقع پہ جانبحق جبکہ ایک بھائی اور دو کزن بھی فائرنگ سے شدید زخمی  ہوگئے۔جٹ برادری کے دو نوجوان بھی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close