چکوال(شفیق ملک سے) بزرگوں ناداروں اور غریب افراد کو ان کی عمر بھر کی کاروائی سے محروم کرنے والے مرکز قومی بچت  چکوال اور نیشنل بنک غلہ منڈی کی برانچوں کے آس پاس نوسربازی کی درجنوں وارداتیں کرنے والے گروہ کا سراغ مل گیا اور گروہ کا سرغنہ واردات میں چھینی گئی رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا۔گذشتہ روزقومی بچت کے ساتھ واقع نیشنل بنک کی برانچ سے کیش نکلوا کر نکلنے والے بزرگ کو باتوں میں لگا کر دو افرادنے ان کے تھیلے سے کیش نکا ل لی شک پڑنے پر بزرگ نے ایک ڈکیت کو قابو کر لیا۔جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب۔گرفتار شخص جو فیصل آباد کا رہائشی ہے اس سے 80 ہزار روپے برآمد کرنے کے بعدعوام نے ملزم کی خوب ٹھکائی کرنے کے بعداسے سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس گروہ سے کئی وارداتیں برآمد ہونے کا امکان ہے جو ماضی قریب میں یہاں کی گئی ہیں۔



یہ خبر بھی پڑھیں؛
پنڈی پھاٹک تھانہ سٹی چکوال کے قریب سے ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ اے ایس آئی ثاقب رشید نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم حسن علی ولد محمد شفیع ساکن واڑے کے قبضے سے پسٹل30بور بمعہ تین گولیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا اور اسے جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا گیا جبکہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں چار افراد نے مویشی چوری کرلیے۔ جلیل الرحمن ولد فضل احمد ساکن وکھوال بالا نے تحریری درخواست دی کہ اس نے اپنے مویشی چار گائے، تین بچھڑے چرانے کیلئے چھوڑے جو اسے پتہ چلا کی ملزمان مسمیان سلیم شہزاد ولد محمد عجائب ساکن منہیوال، فہیم منیر ولد بدر منیر ساکن ڈیرہ راجگان، شکیل احمد عارف حسین، عارف حسین ولد انار ساکن چھمبی اسکا مال مویشی چوری کر کے لے گئے ہیں۔ اے ایس آئی محمد شفیق نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close