چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ نوسرباز گروہ گرفتار۔ مقدمہ تھانہ چوآ سید نشاہ میں درج کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ ان کی گاڑی ہنڈا سوک سلور رنگ کاربھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے۔ اس گروہ نے 28-04-2019کو تترال کہون میں ایک موٹر وائنڈنگ سپیئر پارٹس کی دوکان پر دوکاندار کو بڑی صفائی سے لوٹا اور چل دیئے۔ 28-04-2019کو اس واقعہ کی ویڈیو اسی دوکان کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی۔ د و کاندار نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے عوام کی آگاہی کے لئے وائرل کر دی تھی۔اس کے علاوہ تھانہ چوآ سیدن شاہ میں 30-04-2019کو تحریری درخواست بھی دے رکھی تھی۔


 تفصیلات کے مطابق محمد سلیم ولد غلام ربانی سکنہ تترال نے تھانہ چوآ سیدن شاہ میں درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 28-04-2019 کو بوقت قریب 07:00بجے شام ایک نوسر باز ٹولہ نے تترال کہون کا رُخ کیا اورمیری موٹر وائنڈنگ کی دوکان میں بڑی ہوشیاری سے داخل ہوئے اور خود کو ظاہر کیا کہ ہم باہر کے ملک سے آئے ہیں ہمیں سلوشن ٹیپ چاہیئے ضرورت ہے۔ جب سلوشن ٹیپ دی تو نوسر باز نے خود کو یہ ظاہر کیا کہ اسے پاکستان کرنسی کا علم نہیں ہے اس نے کچھ پیسے دیئے اور بقایا لیا۔ اس کے بعد جب نوسر باز نے پیسوں والا گلا کھلا دیکھا اور کہا کہ مجھے پانچ ہزار کے نوٹ چیک کرواؤ فیملی کو دکھانے ہے جس پر میں نے 13 نوٹ05ہزار روپے والے اسے دکھائے اور اس نے باتوں میں لگا کر 5نوٹ نکال لئے اور ٹیپ لے کر چلا گیا بعد میں دیکھا تو 5نوٹ 05ہزار والے 25000روپے غائب تھے جس کے بعد میں نے ان کی خوب کھوج لگائی لیکن یہ فرار ہو گئے۔اور مورخہ 15-06-2019کٹاس راج عجائب ہوٹل پر اپنے دوست کے ہمراہ چائے پی رہا تھا کہ یہ لوگ اچانک آ گئے اورسٹور میں داخل ہو گئے ہم نے انہیں بٹھا کر فوری پولیس کو اطلاع کی جس پر اسلم اے ایس آئی نے نوسر باز  اکرام ولد بہرام، نیاز ولد عبدالحمیدساکن ڈاکخانہ کوٹ سلیم شیخوپورہ حال مقیم اسلام آباد ایف 10 کو گرفتار کر کے ایف آئی آر بجرم 420/380د رج کر لی۔  اس کے علاوہ ان کی گاڑی  ہنڈا سوک سلور رنگ کاربھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close