دبنگ اور کرائم فائٹر پولیس افسر نوید واہلہ کے ممتاز بلا شہید جوکہ اکیلا ایک فورس تھا کے لیے الفاظ 
مُمتاز شہید۰۰۰۰۰!
14 جولائی!

تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیے اے ارضِ وطن​
جو ترے عارضِ بے رنگ کو گلنار کرے ​
کتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہو گا​
کتنے آنسو ترے صحراؤں کو گلزار کریں ​



دو دن قبل سے شدید ذہنی کرب کا شکار ہوں۰۰۰دماغ جیسے ماؤف ہو چکا ہے۰۰۰مُمتازشہید کی رحیم یار خان میں پولیس کی عزت اور سربلندی کے لیے ان گنت خدمات ہیں اور اُس کا نام جرائم پیشہ افراد کے لئے حقیقی معنوں میں خوف کی علامت تھا۰۰وہ صرف عُہدے کے لحاظ سے ہیڈ کنسٹبل تھا جبکہ اپنی ورکنگ کے لحاظ سے وہ ایک ہی وقت میں کئی تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی کامیاب پوسٹنگ کی واحد وجہ تھا۰۰۰اور اس قدر عجزو انکسار کا پیکر تھا کہ اُس کے کیے ہوئے کاموں کا کریڈٹ لے کر بہت سارے پولیس افسران کو میں نے گلے میں ہار ڈال کر چھاتی میں سانس روک کر تصویریں کھنچواتے دیکھالیکن وہ اسی وقت ان باتوں سے بے نیاز کسی نئے ٹارگٹ کی پلاننگ کر رہا ہوتا تھا۔میری بدقسمتی کہ میری مُمتاز شہید  کے ساتھ پوسٹنگ کبھی نہ ہوئی لیکن ہم جب بھی کسی مُلزم کی انٹیروگیشن کرنے اور اُس سے سچ اُگلوانے میں ناکام ہو جاتے تو مُمتاز شہید ہمارا آخری سہارا ہوتا تھا۔

مُمتاز شہید نے بہت سارے پولیس افسران کو شہید کرنے والے مُلزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا تھا۰۰۰۰اور انشااللہ ہم اُس کے خون کا نہ صرف بدلہ لیں گے بلکہ اُس کے قاتلوں کو نشان عبرت بنائیں گے۰۰۰۰۰۰۰۰۰!اللہ پاک ہمیں اس کام کو کرنے کی طاقت اور توفیق عطا فرمائیں۰۰۰۰۰۰آمین
سب انسپکٹر نوید واہلہ
           ON NEWS
Distric BUREAU CHIEF
Rana naveed anwer 
RAHIM YAT KHAN

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close