چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ کٹاس راج جھیل میں 13سالہبچہ ڈوب کر جاں بحق۔ انتظامیہ کی غفلت،ڈی سی چکوال کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ دفعہ 144نافذ ہونے کے با وجود اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی چکوا ل عبدالستار عیسانی کے واضح احکامات اور ضلع بھر میں جھیلوں پر دفعہ 144نافذ کیا گیا تھا لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ چوآ سیدن شاہ کا رہائشی13سالہ ارسلان حیدر ولد ناصر قصاب کٹاس راج جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ جسے اپنی مدد آپ کے تحت جھیل سے نکالا گیا ۔ انتظامیہ کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث آج پھر یہ افسوسناک واقع پیش آیا ہے اس سے قبل بھی نیلہ واہن جھیل میں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی چکوال نے تمام جھیلوں، ڈیمز پر دفعہ 144نافذ کیا ہے اگر اس پر عملدرآمد بھی ہو جائے تو ایسے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ جبکہ کٹاس راج جھیل پر محکمہ آثار قدیمہ کے ملازمین بھی موجود ہونے کے با وجود یہ حادثہ رونما ہوا ہے، اس کے علاوہ وہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں جوکہ ملازمین کی غفلت کے باعث کسی بھی اور حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی چکوال عبدالستار عیسانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close