راولپنڈی (سعدیہ شاہ سے)بزرگ شہری کو دھوکے سے کیری ڈبے میں بیٹھا کر لوٹنے والے نوسر باز گروپ کو ٹریفک پولیس کے افسران نے پکڑ کر تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا جہاں ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے کیری ڈبے میں دو عورتیں اور ایک مرد ڈرائیور سفر کر رہے تھے جنہوں نے روات کے مقام پر راولپنڈی کی طرف آتے ہوئے بزرگ شہری کو دھوکہ دہی سے گاڑی میں بیٹھایا اور بسکٹ کھلا کر چار عدد گولڈ کی چوڑیاں اور 08ہزار روپے لوٹ لئے ۔
کیری ڈبہ چلانے والا نوسرباز

کچہری چوک میں ٹریفک پولیس کے افسران نے بزرگ شہری کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے نوسرباز گروپ سمیت کیری ڈبے کو پکڑ لیا اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کے افسران کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا حکم جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق جمعے کو کچہری چوک راولپنڈی میں انسپکٹر ناصر جدون ، وارڈن آفیسر ز عادل منیر اور عمران علی شاہ اپنی معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ ایک بزرگ شہری ظفر عباس شاہ نے آکر ٹریفک پولیس افسران کو بتایا کہ مجھے روات سے کیری ڈبہ رنگ سبز نمبر RIT2008 میں دھوکے سے بیٹھایا گیا جس میں دو عورتیں اور ایک مرد ڈرائیور سفر کررہے ہیں جنہوں نے مجھے راستے میں بسکٹ کھلا کر مجھ سے چار عدد سونے کی چوڑیا ں اور آٹھ ہزار روپے لو ٹ لئے ہیں مجھے سواں اڈے کے پاس زبردستی اتارا ہے مجھے پیسوں کی ضرورت تھی میں وہ چوڑیاں راولپنڈی میں بیجنے کے لئے آ رہا تھا میں بڑی مشکل سے موٹر سائیکل کی مدد لے کر یہاں کچہری چوک پہنچا ہوں وہ گاڑی بھی اسی طرف آ رہی ہے جس پر ٹریفک پولیس کے افسران نے فوراََ ناکہ بندی کر دی اور سواں اڈے سے کچہری کی طرف آتے ہوئے گاڑی کو دیکھ کر فوراََ گاڑی کو روک لیا اور کاروائی عمل میں لائی اس کے بعد تھانہ سول لائن کی موبائل سکواڈ کو وائرلیس کے ذریعے کال کر کے موقع پر بلایا گیا تلاشی لینے پر بزرگ شہری سے لو ٹی گئی رقم اور چوڑیاں برآمد کر لی گئی نوسرباز گروہ کو گا ڑی سمیت تھانہ سول لائن شفٹ کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close