چکوال (محسن قیوم شیخ)ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی کے حکم پر ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ چکوال نے المختار رائل پیلس بلکسر انٹر چینج کو بغیر نقشہ ہوٹل اور عمارت کو سیل کردیا۔ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ چکوال نے موقع پر المختار رائل پیلس بلکسر ہوٹل کی عمارت کو سیل کردیا۔یاد رہے یہ المختار مرحوم چوہدری مختار احمد صدیقی تھوہا بہادر کی ملکیت ہے اور آجکل ہوٹل کے انتظامی امور کا چارج چوہدری عدنان احمد بھٹہ کے پاس ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس چکوال کے ذرائع کے مطابق جب تک مالکان نقشہ جمع نہیں کروائیں گے تب تک ہوٹل کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔
-------------------------------------------------

نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین
 چکوال پوسٹ

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close