![]()
ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ پشتون ملت) زمین پھٹی نہ آسمان گرا، باپ ہی بیٹی کی عزت کا دشمن بن گیا،تحصیل پہاڑ پور کے گاؤں بگوانی شمالی میں بدبخت باپ نے رات کی تاریکی میں 15سالہ بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پہاڑ پور پولیس نے متاثرہ بچی کی رپورٹ پر جنسی درندہ نما باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پورکے علاقہ بگوانی شمالی کی رہائشی15سالہ (س بی بی)نے والدہ اور ماموں جاوید ولد ولد امام بخش کمہار سکنہ رنگپور شمالی مقدمہ نمبر292زیر دفعہ 376پی پی سی کے تحت اپنے ہی باپ رمضان موچی کیخلاف رپورٹ درج کرائی کہ میری والدہ میرے ماموں جاوید کے گھر عید ملنے رنگپور شمالی گئی ہوئی تھی اور میں گھر پر اکیلی تھی ۔ 25اور26مئی 2020کی درمیانی شب آدھی رات کو میرے والدملزم نے مجھے اپنے کمرے میں بلاکرمیرے ساتھ زبردستی زیادتی کرتے ہوئے مجھے جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا اور جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دیکر زبان بند رکھنے کو کہا ۔
پولیس نے متاثرہ بچی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیااور جنسی درندے باپ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔
|
|---|
-------------------------------------------------


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know