![]()
لاہور(سعدیہ شاہ سے)پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا معاملہ ، پنجاب حکومت نے آج سے مارکیٹوں ،بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ۔ہفتے میں چار دن مارکیٹیں بازار کھلے رہیں تین دن لاک ڈاؤن رہے گا، نوٹیفیکشن کل بروزجمعرات جاری ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں پنجاب حکومت نے مارکیٹوں ،بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار کا شیڈول دوبارہ تیار کرلیا، ہفتے میں چار دن پیر منگل بدھ جمعرات مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے جبکہ جمعہ ،ہفتہ اور اتوار لاک ڈاؤن رہے گا-۔
بیکری دس بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی، اشیائے خورونوش کی دکانیں ہفتے میں سات دن صبح نو سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، میڈیکل سٹور ہفتے میں سات دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، اوقات کار کا نوٹیفیکںشن کل جاری ہوگا۔
|
|---|
-------------------------------------------------


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know