چوآسیدن شاہ (راجہ برہان غنی سے)چوآ سیدن شاہ کلرکہار روڈ پر دوالمیال چوک کے نزدیک موٹر سائیکل سوار نقاب پوشوں کی فائرنگ ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار۔  یاسر ولد سلطان سکندر ساکن ڈھیری سیداں جو کہ صبح موٹرسائیکل پر اپنے گاوں سے چوآسیدن شاہ آ رہے تھے کو دوالمیال چوک کے نزدیک واقع قبرستان کے پاس دو نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل روکنے کی کوشش کی جبکہ نہ رُکنے پر ملزمان نے دونوں میاں بیوی پر فائرنگ شروع کردی ۔

گولیاں لگنےسے دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئےجبکہ ملزمان موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گئے تھانہ چوآ سیدن شاہ پولیس ایس ایچ او زراعت بلوچ واقع کی اطلاع ملتے ہی اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئےمضروبین کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ریفر کردیا گیا ۔ذرائع کیمطابق میاں بیوی کو فائر ٹانگوں میں لگے ہیں ۔پولیس واردات کا مختلف پہلووں سے جائزہ لینے اور تفتیش میں مصروف عمل ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close