چین بھی جلد ہی غیرارضی مخلوق کی تلاش میں مدد دے گا۔ چینی میڈیا آؤٹ لٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی نے بتایا ہے کہ چین کی پانچ سو میٹر اپرچر کروی دوربین فاسٹ تمبر میں خلائی مخلوق کی تلاش شروع کرے گی۔باضابطہ طور پر عمومی سائنسی مقاصد کے لیے اس دوربین کا استعمال جنوری سے شروع ہوگا۔
فاسٹ کا قطر 500 میٹر یا 1640 فٹ ہے۔
ریسور پر یہ کسی بھی وقت 300 میٹر یا 984 فٹ کے حصے کو فوکس کر سکتی ہے۔اپنی نوعیت کی یہ دنیا کی سب سے بڑی دوربین ہے۔
اس دوربین نے 2017 میں دو نئے نابض (پلسر) دریافت کیے تھے۔ نابض خلا میں پرزور نابض ریڈیائی امواج کا منبع ہوتا ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ کسی پھٹے ہوئے گردش کرنے والے ستارہ کا مرکز ہے۔ فاسٹ کو تین سال کی ٹسٹنگ کے بعد جنوری 2020 میں مکمل طور پر آپریشنل قرار دیا گیا تھا۔
چیف سائنٹسٹ ژہانگ ٹونگجی نے زور دے کر کہا فاسٹ کی تلاش سے عمومی سائنس مشنز متاثر نہیں ہونگے۔ژہانگ نے بتایا کہ عام طور پر ریڈیائی سگنلز نابض سے آتے ہیں۔ اگر کوئی خلائی مخلوق بھی خلا میں سنگل بھیجتی ہے تو فاسٹ کی مدد سے یہ سنگل وصول کرنا کافی آسان ہو جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know