چارسدہ (حبیب صافی سے) جوان العمر لڑکی کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار ۔ ملزم نے لڑکی کو ورغلا پھسلا کر گھر سے بھاگنے پر مجبور کیا، سردریاب میں واقع کوزینہ ہوٹل میں 4 دن سے اپنی حوس کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم کوزینہ ہوٹل میں ملازمت کرتا ہے۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسماۃ (ر) نے تھانہ عمرزئی میں رپورٹ کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے میری ہارون الرشید ولد سردار علی ساکن سعید خیل ترناب کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے کبھی کبھار میرے بھائی کے موبائل پر چھپکے بات ہوتی تھی۔ ہارون الرشید مجھے بغرض شادی ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ کوزینہ ہوٹل سردریاب لے گیا جوکہ وہاں ملازم تھا۔

 ہارون الرشید مجھے 4 دن اپنی حوس کا نشانہ بناتے رہے اور بعد میں مجھے گھر واپس رخصت ہونے کو کہا چونکہ ڈر کی وجہ سے اپنے گھر نہ جاسکی ۔ واقعات کا سختی سے نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ڈی ایس پی تنگی خالد خان کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ عمرزئی فضل داؤد خان نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم ہارون الرشید تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close