چارسدہ (بلال نبی سے)چارسدہ سردریاب پکنک پوائنٹ چیک پوسٹ کےپولیس کا مشکوک موٹر کار پر فائرنگ دو راہگیر بچے شدید زخمی ڈی پی او چارسدہ نے چوکی کا پورا عملہ معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ سٹی تھانے کے چیک پوسٹ سردریاب چوکی کے پولیس کو مشکوک موٹر کار کی اطلاع تھی کہ پکنک ہوائنٹ پل کے ساتھ مشکوک موٹر کار کھڑی ہے۔ جوں ہی مشکوک موٹر کار کو چیک پوسٹ پولیس چیک کرنے نزدیک پہنچی تو بجائے رکنے کے وہ پولیس کے جانب بڑھی اور فرار ہو رہے تھے ۔
پولیس نے تعاقب کرکے شیخ کلے آگرہ پشاور روڈ کے قریب فائرنگ کر دی جس سے دو راہ گیر بچے مدثر ولد عبید اللہ اور نعیم اللہ ولد وزیر حسین ساکن گلشن آباد سردریاب شدید زخمی ہو گئے۔ اہل علاقہ نے دونوں زخمی بچوں کو فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
ادھر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان نے سردریاب چیک پوسٹ کے پورے عملہ کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know