چوآسیدن شاہ (راجہ برہان غنی سے)کوروناء وائرس نے تحصیل میں اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ضلع چکوال کی وباء سے محفوظ ترین سمجھی جانے والی تحصیل چوآسیدن شاہ میں کوروناء وائرس  کے باعث مسلسل دوسری ہلاکت نے علاقہ بھر میں خوف کی کیفیت طاری کردی منصور گلزار ولد ڈاکٹر گلزار ساکن دوالمیال گزشتہ رات کوروناء وائرس کے سبب انتقال کرگئے اور رات گئے ان کی تدفین کوروناء ایس او پیز کے تحت کردی گئی ۔

قبل ازیں علاقہ کی معروف کاروباری شخصیت اور سرجن ڈاکٹر ارشد صدیق کے بڑےبھائی حاجی ملک اصغر بھی اس وباء کے باعث انتقال کرچکے ہیں محکمہ صحت کے حکام اور انتظامیہ نے تحصیل بھر کی عوام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ کوروناء کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close