Latest News


پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ مجھے ترک ڈرامہ ارطغرل بالکل پسند نہیں ہے، میں نے دو اقساط دیکھنے کے بعد ہی چھوڑ دیا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران ارطغرل سے متعلق سوال کے جواب میں سید نور کا کہنا تھا کہ ارطغرل کی صرف دو اقساط دیکھیں، مجھے بالکل پسند نہیں آیا، میں نے آگے دیکھا ہی نہیں۔

سید نور نے کہا کہ یہ ابھی کی نہیں ایک سال پرانی بات ہے جب یہ نیٹ فلکس پر دکھایا گیا تھا، چار گھوڑے ہیں ان کے پاس جو اس ڈرامے میں بھگائے جارہے ہیں، ادھر بھی وہی ہیں اور دوسری طرف بھی وہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے تاریخی کردار پر ڈرامہ بنانا ہوا تو میں محمد بن قاسم پر بناؤں گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close