ملزمان نے دو ہفتے قبل جاتلی میں پٹرول پمپ پر واردات کی تھی۔ملزمان نے صدر بیرونی کے علاقہ میں بھی پٹرول پمپ پر واردات کی تھی جہاں گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہو کر فرار ہو گئے تھے۔جاتلی پولیس نے جدید سائنٹیفک طرز تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جنہیں بعد ازاں شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جاۓ گا۔گرفتار ملزمان پٹرول پمپوں پر متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے دیگر ساتھیوں و سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جاۓ گا۔

ملزمان کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے لئے چیلنج تھی، دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ارکان کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی صدر اور جاتلی پولیس کو شاباش

شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، سی پی او محمد احسن یونس

ترجمان راولپنڈی پولیس 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close