بھارت نے فرانس سے پانچ رافیل طیارے خریدے,9.4ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے میں بھارت نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدے ہیں اور فرانس 2021 کے آخر تک یہ تمام طیارے فراہم کرے گا۔جس پر سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا کہ بڑے طیارے بالآخر یہاں پہنچ گئے ہیں۔


گوتم گمبھیر کے اس ٹویٹ پر کرکٹ کے مشہور آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے کہا کہ بس اس بات کو یقینی بنائیے گا کہ یہ سرحد عبور نہ کریں ورنہ یہ طلسماتی انداز میں بڑے لوہے کے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو جائیں گے۔


ڈینس فریڈمین دراصل گزشتہ سال 27 فروری کو ہوئے واقعے کا حوالہ دے رہے تھے جب پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ کوشکست دیتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا تھا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا۔ اس واقعے بھارت بھول جائے دنیا بھارت کی اس شکست کو یاد دلاتی رہتی ہے

اس سے قبل بھی گوتم گمبھیر مختلف متنازع بیانات کے باعث سبکی کا سامنا کر چکے ہیں,مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بوم بوم آفریدی بھی گوتم گمبھیر کو آئینہ دکھاتے رہتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close