تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہونے والے  اجلاس میں شریک تمام ممبران نے اتفاق رائے سے ایم پی اے سردار آفتاب اکبر کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

اس موقع پر موجود مینیجنگ ڈائریکٹر آف پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ندیم سرور نے نئے منتخب ہونے والے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ نئے منتخب ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور چیئرمین کی مدد اور دانش سے متوسط طبقے کے لوگوں تک تعلیم کو پہنچایا جائے گا تاکہ ان کی زندگیوں میں روشنی لائی جا سکے۔


ایم ڈی پیف نے اجلاس کے دوران نئے منتخب ہونے والے بورڈ کے ممبران کو پیف کے تعلیمی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق شدہ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں سے متعلق مسائل کو درپیش رکھتے ہوئے پچاس کی بجائے اسی فیصد ادائیگیاں کی جائیں، جس کی سمری تیار کرکے جلد ہی سیکرٹری اسکولز کو بھجوا دی جائے گی۔

اجلاس میں پیف کے مختلف انتظامی ، مالی اور تعلیمی امور پر بھی غور کیا گیا ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیف کے سالانہ بجٹ 2020-21کی منظوری بھی دی ،بجٹ کا کل حجم 19ارب روپے سے زائد ہے، اس کے علاوہ نئے تشکیل شدہ بورڈ کو 13 خارج شدہ اسکولوں کے دوبارہ الحاق کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم، ایم پی اے ثانیہ کامران، آئی ٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر باسط خان ، بیرسٹر سید رضا علی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فا رمل بیسک ایجوکیشن ڈویلپمنٹ نے شرکت کی ،جبکہ ایم این اے شاندانہ گلزار خان نے بذریعہ سکائپ اجلاس میں شرکت کی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close