سکھر کی تحصیل پنو عاقل ميں ایک شخص نے اپنی بيوی، بہو اور بچوں سميت خاندان کے 10 افراد کو چھری کے وار سے قتل کر ديا۔
پولیس کے مطابق ملزم گھر کا سربراہ ہے جس نے اپنے ہی گھر کی خواتین اور بچوں کو قتل کیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں بتایا جاتا۔
ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق مقتولین کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، قتل کیے جانے والوں میں 6 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ قتل ہونیوالوں میں ملزم کی بیوی، 4 بیٹیاں ، بہو اور پوتا پوتی شامل ہیں جنہیں ملزم نے چھریوں کے وار سے قتل کیا۔
سکھر: ایک ہی خاندان کے 10 افراد قتل #GNN #GNNupdates pic.twitter.com/jLwedWzNwO— GNN (@gnnhdofficial) August 19, 2020
قتل کیے گئے بچوں کی عمر 5 سال تک ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ملزم اس سے قبل بھی کچھ سال تک جیل میں رہا ہے اور بھتیجوں کے معاف کرنے پر جیل سے رہا ہوا تھا تاہم 2 سال بعد اس شخص کے ہاتھوں قتل کا حالیہ واقعہ پیش آیا۔قتل کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے دیگر افراد کھیتوں پر کام کرنے گئے ہوئے تھے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنوعاقل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ایک ہی خاندان کے10افراد کا قتل ہوا ہے لہٰذا واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ معلوم کیا جائے واقعے کی وجوہات کیا ہیں اور کیا فیملی مسائل کی وجہ سے واقعہ پیش آیا یا دشمنی ہے؟


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know