وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کردیا اور کہا بس سروس کاجلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے، سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئیمواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکربس سروس کاافتتاح کردیا، ڈبل ڈیکربس سے شہری اسلام آباد اور راولپنڈی کے سیاحتی مقامات کی سیرکرسکیں گے۔

ڈبل ڈیکر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیاحت وز اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے، کورونا کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند رہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی عوام سے کیاگیاایک اور وعدہ پورا کر دیا، ڈبل ڈیکر بس کاٹرمینل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی، بس سروس میں بزرگوں اور معذور افراد کے لییرعایت ہو گی۔ ڈبل ڈیکربس سروس کاجلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈبل ڈیکربس سروس کاجلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے اور کوہ سلیمان سیمری تک پنجاب کو سیاحتی مرکزبنائیں گے، سیاحت کے فروغ سیروزگار کے نئیمواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی منصوبیکی فزیبلٹی مکمل ہونے والی ہے،مری میں پانی کےمسائل  حل کرنے کے لے ترجیحی بنیادوں پرفنڈ دیں گے،مری میں اسپتال کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے، مری کی سب ڈویژن کو اپ گریڈ کریں گے اور نیا تھانہ بھی بنائیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے مختص 33 فیصد بجٹ کہیں اوراستعمال نہیں ہوسکتا، جنوبی پنجاب سیکرٹریز تعینات کئے جائیں گے جو مکمل با اختیار ہوں گے، پنجاب کابینہ نے رولز آف بزنس میں ضروری ترامیم کر دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام شہروں میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سیاحت کے حوالے سے راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ بھی بن رہاہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close