چیچہ وطنی: چک نمبر 4 چودہ ایل میں کاشف نامی شخص کی کل شادی تھی بارات جانے کی تیاریاں ہو رہی تھی کہ دولہا کاشف نہانے واش روم گیا وہیں گر گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

شادی والی گاڑیاں گھر کے باہر کھڑی تھی سارے بہن بھائی اپنی اپنی تیاری میں مصروف تھے بہن سہرا لیئے باہر کھڑی تھی مگر خدا کو کچھ اور منظور تھا ایک دم سے چیخ و پکار گھر سے نکلی اور گاڑیوں کی بجائے کاشی ایک چارپائی پر لیٹایا اور کاشی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا سارے گائوں میں غم کی لہر سارا گائوں سوگوار اور یہ ہے کاشی الیکٹریشن کا آخری دیدار کاشف عرف کاشی کی نماز جنازہ چک نمبر 4چودہ ایل کسووال بمقام جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی۔

جنازہ میں سیکنڑوں افراد کی شرکت کاشی کی آج سہاگ رات تھی مگر کاشی نے مٹی کی چادر اوڑ کر اپنے بہن بھائیوں کو روتا سسکیوں سمیت چھوڑ کر سارے گاؤں میں چیخ و پکار کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close