چکوال(عبدالغفورمنہاس)ضلع چکوال میں رمضان المبارک کے دوران22دستر خوان قائم کیے جا رہے ہیں۔ 8مدنی دستر خوان چکوال،6تلہ گنگ،3چوآسیدن شاہ،3کلرکہار اور3ڈھڈیال میں قائم کیے جائیں گے۔ مذکورہ مدنی دستر خوانوں پر روزے داروں کو سحری اور افطاری میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔
 دستر خوان مخیر حضرات کے تعاون سے قائم کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خاص اور مدنی دستر خوان کے کوآرڈی نیٹر حاجی محمد نواز کو چکوال دورہ کے موقع پر بریفنگ کے دوران بتائی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز نے بتایا کہ ان دستر خوانوں میں ضرورت پڑی تو اضافہ بھی کیا جائے گا۔ 
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی محمد نواز نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ روزے دار مہمانوں کی خدمت کا ایک ایک لمحہ اجرو ثواب سے بھرا پڑا ہے۔ اجلاس میں ڈی سی او چکوال اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close