چکوال( عبدالغفار پارس )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چکوال نے شوہر کے تشدد اور ظلم کا نشانہ بننے والی خاتون نرس کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اوہسپتال چکوال میں تعینات نرس مسماۃ پروین کنول دختر بشیر احمد نے عدالت میں نوجوان قانون دان ملک محمد آصف ایڈووکیٹ کے ذریعے دی جانی والی درخواست میں بتایاکہ اس کے خاوندوجاہت عباس ولد غلام عباس اور سسرالی رشتہ داروں نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال رکھا ہے اور اس کا مقدمہ فیملی کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن اسکا ناراض خاوند مسلسل اسکو موبائل فون پر میسجز بھیج کر اس کو جان سے مارنے،اسکی شیر خوار بچی کو چھیننے،اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے اور پھر اس نے وقوعہ کے روز وجاہت عباس نے اس کو زبردستی روک کر مارپیٹ کی اور اسکا موبائل فون بھی زبردستی چھین کر لے گیا ۔
اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر تھانہ سٹی چکوال کو دی گئی لیکن مقامی پولیس ملزم وجاہت عباس کیخلاف کاروائی نہیں کررہی کیونکہ ملزم بااثر شخص ہے اور اسکو مقامی صاحبان اقتدار کی پشت پناہی حاصل ہے۔
گذشتہ روز ملک محمد آصف ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چکوال شبیر حسین اعوان نے تھانہ سٹی پولیس چکوال کو ملزم وجاہت عباس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close