چکوال (نامہ نگار) شہر میں آٹے کی قیمت بڑھنے سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 45 روپے مہنگا ہو گیا ۔ نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت ایک روپیہ بڑھا دی ۔ متعلقہ اداروں کی خاموشی سے عوام پسنے لگے۔ ایک من بوری کا سرکاری ریٹ 1270 روپے جو 1320 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ آٹا ڈیلرز نے کیرج کی مد میں 15 سے 20 روپے اضافہ کر دیا ۔ 
سرکاری ریٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کا ایکس مل ریٹ 735روپے اور ریٹیلیر 770 روپے ہے۔ دکانداروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک کلو قیمت میں تین روپے جبکہ 20 کلو تھیلے میں 45 روپے اضافہ کر کے ازخود قیمت 815 روپے مقرر کر لی ہے ۔ جہلم روڈ ، ملت چوک، موتی بازار، بھون روڈ اور چکوال کے دیگر علاقوں میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں ایک روپے اضافہ کر کے پتیری روٹی 8 روپے خمیری روٹی 9 روپے کر دی ہے ۔ کم روٹی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
 عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اس ضمن میں نوٹس لیکر آٹا ڈیلروں اور نان بائیوں کے خلاف ایکشن لیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close