چکوال(عبدالغفورمنہاس)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ضلع کونسل چکوال کی طرف سے جاری ورک آرڈر پر کام روک دینے کا حکم دیا ہے جبکہ چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی کو آج عدالت عالیہ میں طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس شاہد مبین نے گزشتہ روز چیئرمین یونین کونسل ڈھاب چوہدری ضمیر وغیرہ کی طرف سے دائر رٹ کی سماعت کی اس موقع پر ایکسین ضلع کونسل ندیم فیروز بھی ریکارڈ لے کر پیش ہوئے ،ملک طارق اسلم ڈھلی کے خلاف من پسند چیئرمینوں کو فنڈز جاری کرنے اور متعدد یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کونظر انداز کرنے پر چوہدری ضمیر ڈھاب وغیرہ نے رٹ دائر کر رکھی ہے۔ جس پر آج چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی کو طلب کیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close