چکوال(عبدالغفورمنہاس)سینتیس کروڑ روپے لگانے کے باوجود چکوال شہر کے مکینوں کو پانی کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی اور کئی کئی دن تک شہری پانی کی راہ دیکھتے رہتے ہیں بھون روڈ پر پائپ لائن جو کہ گزشتہ ماہ بچھائی گئی تھی بار بار کٹنا شروع ہو چکی ہے۔چکوال سٹیزن فورم کا اہم اجلاس زیر صدارت عامر نوید قاضی منعقدہوا، جس میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سینتیس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی واٹر سپلائی سکیم چند دن بھی نہ چل سکی ،قبل ازیں کھوکھر زیر ڈیم سے چوبیس گھنٹے پانی فراہم کیا جاتا تھا اب وہ بھی بارہ گھنٹے کر دیا گیا ہے جبکہ کھائی ڈیم سے پانی ابھی تک سٹارٹ ہی نہیں ہوا۔ عامر نوید قاضی کا کہنا تھا کہ سٹیزن فورم نے بہت پہلے ہی اپنے خدشات کا اظہار کر دیا تھا مگر اس کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی اور عوام کو ایک بار پھر ماموں بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی واٹر سپلائی کا کیا فائدہ جو کروڑوں روپے لگا کر بھی پانی نہ دے سکے۔ عامر نوید قاضی نے کہا کہ موجودہ دورحکومت میں عوام کی بہتری کے لیے کوئی منصوبہ نہیں دیا گیا، آج بھی عوام بنیادی سہولتوں کے فقدان کا شکار ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close