چکوال(شفیق ملک)کوئی ہے جومیرے معصوم بیٹے کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لے اور مجھے میری فیملی سمیت ہر لمحے کی اذیت سے نجات دلا دے،بیٹے کی پراسرار بیماری کی وجہ سے ہم نہ زندوں میں ہیں نہ مردوں میں،پاکستان میں ہر ہسپتال ہر ڈاکٹر تک کھنگال مارا ،مزار دربار اور کوئی پیر فقیر بھی نہیں چھوڑا مگر بیٹے کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے ،اس بیماری کا علاج امریکہ میں ہے جبکہ میرے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں،میرے لیے اب دو وقت کی روٹی کا حصول بھی جان جوکھوں کا کام ہے میں پچاس لاکھ روپیہ کہاں سے لاؤں، شوکت محمود نامی چکوال کے رہائشی شخص نے میڈیا کے ذریعے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ میرا بیٹا غفران محمود جس کی عمر بارہ سال ہے میلامونا نامی پر اسرار بیماری کا شکار ہے جس سے اس کا چہرہ بگڑچکا ہے،وہ کھانے پینے بولنے اور دیکھنے تک سے معذور ہو چکا ہے،میں ایک غریب شخص ہوں جو اب اپنے بیٹے کے علاج کی سکت نہیں رکھتا،ہم سے اپنے بیٹے کی حالت دیکھ ی بھی نہیں جاتی ہم عجب آزمائش میں مبتلا ہو چکے ہیں،حکومت پنجا ب ،وفاقی حکومت، ملک ریاض یا کوئی اور مخیر شخص ہمیں ا س اذیت سے نجات دلادے تو ہم ساری زندگی اس کے اور اس کے خاندان کے لیے دعا گو رہیں گے،جو لوگ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم سے 03335005037اور03335207894پر رابطہ کر کے بچے کی حا لت خود ملاحظہ کر سکتا ہے۔

بیماری سے پہلے بچپن میں

بچے کا والد

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close