چکوال(شفیق ملک)مسلم لیگ ن نے چوہدری حیدر سلطان کی حلقہ پی پی بیس سے انتخابی مہم کا آغاز بھون سے کر دیا اس سلسلے کی پہلی میٹنگ عمران منہاس ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں جسٹس مظہر منہاس ، چوہدری اعجاز، حافظ سرفراز ، ریاض گوندل،ملک مسعود سمیت بھون کی تمام قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ضلع کونسل چوہدری سلیم رضا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور میاں نواز شریف ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنیں گے ڈھڈیال میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سلیم رضا کا کہنا تھا کہ مخالفین کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ سازشیں کر رہے ہیں مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں جنہیں نکالنا ناممکن ہے۔چوہدری سلیم رضا کا کہنا تھا کہ 9جنوری کے ضمنی الیکشن میں پی پی20سے چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کے صاحبزادے چوہدری سلطان حیدر کامیاب ہونگے۔کیونکہ اس سیٹ پر حق بھی چوہدری سلطان حیدر کا ہی بنتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ان کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کرینگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close