چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے ) چوآ سیدن شاہ ڈکیتی کی دلیرانہ مزاحمت پر 2افراد زخمی ۔ڈاکو محلہ فیضان مدینہ میں بوقت شام 5کے قریب ایک گھر کو لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق آج شام 5بجے قریب نا معلوم افراد موٹر سائیکل سوار مسلحہ عاطف رشید ولد عبدالرشید کے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو افراد عاطف رشید ولد عبدالرشید اور محمد ندیم ولد محمد سلیم کو زخمی کر دیا زخمیوں کو فوری طور پرٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکو2موٹرسائیکلز پر سوار فائرنگ کرتے ہوئے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا کرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔تھانہ چوآ سیدن شاہ کے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی کاروائیوں کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے شہریوں کے مطابق اس طرح کی ڈکیتی کی واردات پولیس کی ناقص کاکردگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ اسی طرح 8ماہ پہلے دن دیہاڑے چکوال روڈ محلہ گرڈ اسٹیشن ملک منیر کے گھر بھی22 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی تھی جسکے ملزمان کا سراغ لگانے میں ابھی تک پولیس ناکام ہے تھانہ چوآ سیدن شاہ پولیس کو امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رِہ سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close