چکوال(عبدالغفورمنہاس)پرچی ٹھیکیدار کے کارندوں کا رکشہ ڈرائیورپر تشدد، مار مار کر ادھموا کردیا۔ سید فاران حیدر رکشے پر جا رہا تھا کہ جنرل پوسٹ آفس کے قریب پرچی ٹھیکیدار کے کارندوں نے روک لیا اور پرچی طلب کی پرچی دکھانے کے دوران گالیاں نکالنا شروع کر دیں ،سید فاران حیدر رکشہ ڈرائیور کے اعتراض پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون اور تئیس سو روپے کی نقدی بھی نکال لی۔ رکشے کے شیشے اور انڈیکیٹر توڑ ڈالے ،لوگوں کے اکٹھا ہونے پر موقعہ سے فرار ہو گئے، سید فاران حیدر نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی میں درخواست دیدی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close