تلہ گنگ (مبشرحسین)تلہ گنگ ٹریفک چوک پر دن کی روشنی اور رش میں دوافراد کی فائرنگ، فائرنگ سے باپ موقع پرجاں بحق جبکہ بیٹا گولی اور چھڑیو ں کے وار سے شدید زخمی ہسپتال منتقل ، تاہم  دو نوجوانوں ناصر اور فتح شاہ نے دونوں افراد کاپیچھا کیا ، ایک کو پکڑکر دوکان جو تڑیفک چوک کے اندر ہے اس میں بند کر کے تالہ لگایا تاہم دوسرا بھاگ گیا۔ ا،ن دونوں نے پولیس کا کام سنبھال کر پولیس کو اُس وقت رپورٹ دی جب خطرہ ٹل چکا تھا اور مجرم دوکان میں بند تھا ، تقریباً 6منٹ بعد ایمبولنس اور پولیس کی بھاری نفری پہنچی جنہوں نے بند دوکان کھل کر مجرم کو گرفتار کر لیا ۔تلہ گنگ کی عوام اور بالخصوص ادارہ اور اس کا پورا سٹاف ددنوں نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close