پنڈ مغلاں ( عطا خان مغل) فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم نے آگاہی مہم کے سلسلے میں موضع پنڈ مغلاں،ہراج،بکھاری خورد کے بوائز اور گرلز ایلمینٹری سکول کا دورہ کیا۔فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم نے سکول کے ٹیچر کوتعلیمی آگاہی مہم کے بارے میں سکول کے اساتذہ کو بریفنگ دی۔کہ فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم کی تعلیمی آگاہی مہم شروع کرنے کا مقصد علاقے کے لوگوں کے اند ر تعلیمی شعور کو اجاگر کرنا ہے ۔تا کہ لوگ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرایں۔تمام اساتذہ کرام نے فائٹ فار رائٹ کی آگاہی مہم اور کاوش کی تعریف کی ۔


تمام سکول کے اساتذہ نے اپنے اپنے سکول کے مسائل اور وجوہات کا ذکر کیاجن کی بدولت تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد کی کمی اور تعلیمی ادارے ہر سال تباہی کی جانب گامزن ہیں۔سکول کے اساتذہ نے بھی اپنی تعلیمی آگاہی مہم کا بھی ذکر کیا جو انھوں نے گھر گھر جا کر بچوں کے والدین اور گاؤں کے لوگوں سے بات کی کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرایں اور یہ بھی بتایا کی بچوں کی تعداد کی کمی کی وجہ سے آپ کے تعلیمی ادارے بند ہو جائیں گے۔جس کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔


 فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم نے گورنمنٹ بوائز سکول ہراج کی ایک فی میل ٹیچر کو خراج تحسین پیش کیا جس نے ایک عورت ہونے کے ناطے تعلیمی اداروں کو بند ہونے سے بچانے اور ہمارے علاقے میں تعلیم کو زندہ رکھنے اور علم کی شمع کو جلانے کے لئے خود چل کر گھر گھر میں گئی اس فی میل ٹیچر کو ہمیں نوبل پرائز دینا چاہئے لیکن ہمارے پاس وقت کہاں ہے کہ ہم اس کی حوصلہ افزائی کریں میں الفاظ کی شکل میں اس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اور اس کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ اس جیسی قابل اعتماد اورقوم کی معمار ٹیچر آج بھی اس معاشرے میں موجود ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close