کلرکہار(محمد عثمان)ڈی جی سیمنٹ خیرپور (کلرکہار) پلانٹ میں گٹرکی زہریلی گیس کا شکار ہوکر 2ورکر جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابقڈی جی سیمنٹ فیکٹری خیرپور میں کام کرنے والا ایک ورکر مین ہول کھولنے کیلئے نیچے اترا اور گر گیا جسے بچانے اس کا دوسرا ساتھی بھی گٹر میں اتر گیا،گٹر میں پیدا ہونے والی زہریلی گیس سے دونوں بے ہوش ہو گئے جنہیں کافی دیر بعد ریسکیو کے عملہ نے باہر نکالا تو وہ مکمل بے ہوشی کی حالت میں تھے اور ان کی سانسیں نہین چل رہی تھیں جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوآسیدن شاہ پہنچایا گیا جہاں وہ دونوں جانبر نہ ہو سکے،جابحق ہونے والوں میں جوزف مسیح ولد جارا مسیح اور راجن پرکاش ولد سورج پرکاش شامل ہیں جبکہ دونوں کا تعلق کھیوڑہ سے تھا،مقامی افراد کے مطابق ناقص سیکیورٹی انتظامات اور ورکرز سے عدم رابطہ کے باعث 2قیمتی جانیں چلی گئیں جبکہ اس سے قبل بھی ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث کئی جانیں جا چکی ہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
قصبہ بوچھال کلاں سے تعلق رکھنے والے پنجابی کے معروف شاعر اور کمپیئر ابرار حسین کنول انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آبائی قبرستان موضع بوچھال کلاں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی ،سماجی و عوامی شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تحصیل پریس کلب کلرکہار اور ونہار میڈیا گروپ کے اراکین کی جانب سے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close